شام میں فوجی محاذ آرائی اب ختم ہوجائے گی: ایران

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاکہ شام میں فوجی محاذ آرائی اب ختم ہوجائے گی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شام کی صورتحال پر ردعمل میں کہا کہ چاہتے ہیں شامی عوام ہی ملک کے مستقبل اور سیاسی نظام کا فیصلہ کریں، شام کے اتحاد اورخود مختاری کے تحفط کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شام کی نئی انتظامیہ میں سب کی شمولیت ہونی چاہئے، دہشت گرد تنظیموں کو اس صورتِ حال سے فائدہ نہ اٹھانے دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشار الاسد کی بے دخلی کے بعد شامی عوام اب اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں