پہلا ٹی 20: جنوبی افریقہ کا پاکستان کو 184 رنز کا ہدف
ڈربن: (دنیا نیوز) ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔
ڈربن میں ہونیوالے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر 82 اور جارج لنڈے 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ہینرچ کلاسن 12، ہینڈرکس 8 اور فیریرا 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 3،3 جبکہ عباس آفریدی نے 2 اور صفیان مقیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان نیازی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عباس آفریدی ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد بھی پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا حصہ ہے۔