پنجاب اسمبلی اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور
لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی پنجاب 2024ء کا بل کثرت رائے سے منظورہوگیا۔
عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی پنجاب 2024ء کا بل وزیر برائے پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کیا۔
دوسری جانب اجلاس میں تنخواہوں میں اضافہ کے بل پر اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے اعتراض اٹھا دیا۔
اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ کیا یہ بل پارلیمانی قوانین ایکٹ 1972ء کے مطابق ہے؟ جواب میں سپیکر محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ بل موجودہ قوانین کے مطابق بالکل درست ہے اور حکومت کا اچھا اقدام ہے۔