پی ٹی آئی دور میں پی آئی اے کو نقصان پہنچایا گیا، منافع بخش بنانا چاہتے ہیں: خواجہ آصف
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع و وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں پی آئی اے کو ایک بیان سے نقصان پہنچایا گیا، پی آئی اے کو ایک منافع بخش ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں نجی ایئرلائنز کے ضروری ثانوی روٹس پر آپریشن معطل کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا، توجہ دلاؤ نوٹس محمد شہریار خان مہر نے پیش کیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وزیر کے بیان نے پی آئی اے کا حشر کیا، اگلے ماہ برطانیہ والے تفصیلی آڈٹ کرنے پاکستان آ رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امید ہے پی آئی اے منافع بخش ایئرلائن بن جائے گی، ان روٹس پر پروازیں چلانے کے لئے متعدد ایئرلائنز نے درخواست دی ہے۔