حکومت کا دینی مدارس بل سے انخراف سمجھ سے بالاتر ہے: حافظ حمد اللہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) مرکزی رہنما جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کا دینی مدارس بل سے انحراف سمجھ سے بالاتر ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف تمام جماعتیں جمہوریت کی بات کرتی ہیں، دینی مدارس بل تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے پاس کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اب اس بل سےانحراف کیوں کررہی ہے، حکومت پہلے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے پھر بات ہوگی، موجودہ پارلیمنٹ بااختیار نہیں،ربڑسٹیمپ ہے۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری،بلاول بھٹو کے ساتھ پانچ گھنٹے مذاکرات ہوئے، مذاکرات کے دوران بل پراعتراض نہیں کیا گیا، یہ ایکٹ بن چکا ہے، بل پرایوان صدر نے پہلا اعتراض لگا کر سپیکرکے پاس بھجوایا، سپیکرنےجواب میں کہا اعتراض دورکرکےواپس بھجوادیا تھا۔

رہنما جے یو آئی ف نے مزید کہا کہ دوسری باراعتراض ان کےپاس نہیں آیا، کیا بیرونی فرشتے یا جنات آگئےہیں؟ مولانا نے کہا پارلیمنٹ کے فیصلے کا احترام کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں