آخری ون ڈے: صائم ایوب کی سنچری، پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف 194 رنز بنالیے

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

جوہانسبرگ میں ہونیوالے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما نے ٹاس جیت کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ، بارش کے باعث ہر اننگز کو 47 اوور تک محدود کیا گیا ہے۔

پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے 1 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، پھر صائم ایوب اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو بڑھایا، تاہم بابر اعظم 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

واضح ہے کہ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں