مادہ دریائی گھوڑا سٹائلش افراد کی فہرست میں شامل

بنکاک :(ویب ڈیسک) ویسے تو دنیا کے سب سے زیادہ سٹائلش افراد میں انسانوں کو ہی شامل کرنا چاہیے مگر ایسی ایک فہرست میں تھائی لینڈ کے ایک وائرل دریائی گھوڑے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

جی ہاں! واقعی نیویارک ٹائمز کی 2024 کے موسٹ سٹائلش پیپل کی فہرست میں مادہ دریائی گھوڑے مو ڈینگ کا نام بھی شامل ہے،5 ماہ سے زائد عمر کی مو ڈینگ تھائی لینڈ کے ایک چڑیا گھر میں رہائش پذیر ہے اور اس کی لائیو اسٹریم ویڈیو 24 گھنٹے ٹک ٹاک پر دیکھی جاسکتی ہے۔

امریکا میں بھی مو ڈینگ کافی مقبول ہے جہاں اسے مختلف ٹی وی شوز میں دکھایا گیا ہے، تھائی لینڈ کے وائرل دریائی گھوڑے نے امریکی صدارتی انتخابات کے فاتح کی پیشگوئی کردی۔

دنیا بھر میں لوگوں کے دل جیت لینے والی مو ڈینگ کو نیویارک ٹائمز کی فہرست میں دنیا کے موسٹ سٹائلسٹ افراد میں شامل کر دیا گیا ہے، درحقیقت مقبولیت میں اضافے کے ساتھ مو ڈینگ کو دنیا کے مختلف حصوں میں خوشی اور بے ساختگی کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی فہرست دسمبر کے شروع میں جاری کی گئی تھی جس میں مختلف معروف افراد جیسے Gwyneth Paltrow، بیونسے اور دیگر کو شامل کیا گیا، مگر چند انتخاب چونکا دینے والے تھے جن میں سے ایک مو ڈینگ ہے جبکہ فرانس کے دریائے سین اور نیویارک شہر کے مسکوٹ ایلی دی ایلیفنٹ کو بھی اس فہرست کا حصہ بنایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں