حکومت نیت صاف رکھے تو مذاکرات سے حل نکل سکتا ہے: عمیر نیازی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف عمیرخان نیازی نے کہا ہے کہ حکومت اپنی نیت صاف رکھے تو مذاکرات سے حل نکل سکتا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹو نائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈائیلاگ جمہوری پراسس کا حصہ ہے، اچھی بات ہےمذاکرات کا ماحول بن رہا ہے،پی ٹی آئی کا قیدیوں کی رہائی ہمارا مطالبہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی نیت صاف رکھے تو مذاکرات سے حل نکل سکتا ہے، یہ بھی خوش آئند بات ہے کہ سیاسی قوتیں ایک میزپربیٹھ رہی ہیں۔

عمیر خان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کا مینڈیٹ مانا جاسکتا ہے اگر نوازشریف سارے فارم 45 پیش کردیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں