اگر میں صدر ہوتا تو یوکرین جنگ کبھی نہ ہوتی: ڈونلڈ ٹرمپ

ایریزونا: (دنیا نیوز) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں صدرہوتا تو یوکرین جنگ کبھی نہ ہوتی۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایریزونا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر پیوٹن نے کہا کہ وہ مجھ سے جلد سے جلد ملاقات کرنا چاہتے ہیں، ہمیں اس جنگ کو ختم کرنا ہوگا، ہم غیر ملکی جنگوں میں داخل ہونا بند کر دیں گے جو امریکا نے مضحکہ خیز انداز میں کی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ یوکرین تنازع کے حل کے لئے پیوٹن سے ملاقات کا انتظار کروں گا، ہم امریکا کی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا آپریشن شروع کریں گے، پانامہ کینال امریکا نے پانامہ کو دیا، اصولوں پر عمل نہ کیا تو واپس لے لیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں