پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے، موٹر ویز ٹریفک کیلئے بند
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال دیئے۔
قومی شاہراہ پردھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی جس کے باعث موٹر ویز کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند ہے، عبدالحکیم موٹر وے ایم 3 کو بھی ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا ہے۔
موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ ایم 11 بھی دھند کے سبب بند ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔