پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، ٹریڈنگ کے دوران 588 پوائنٹس اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 843 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

بعدازاں کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک سے مندی چھا گئی، 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینچ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 311 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 16 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں