دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن کے سپاہی ایس پی چودھری اسلم کو شہید ہوئے 11 سال بیت گئے
کراچی: (دنیا نیوز) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کراچی پولیس کے فرنٹ لائن سپاہی، ایس پی چودھری اسلم کو خود کش حملے میں شہید ہوئے 11 سال بیت گئے۔
9 جنوری 2014 کو آج ہی کے دن ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم پر عیسیٰ نگری سے متصل لیاری ایکسپریس وے کے انٹری پوائنٹ پر خودکش حملہ ہوا تھا، چودھری اسلم کے نام سے دہشت گرد بھی خوف کھاتے تھے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا خون دینے والے افسران قوم کا فخر ہیں۔