پوپ فرانسس نے ایک بار پھر فلسطین میں انسانی صورتحال کو شرمناک قرار دے دیا
ویٹیکن سٹی: (ویب ڈیسک) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت بھی شہریوں پر بم باری تسلیم نہیں کریں گے، فلسطین میں انسانی صورتِ حال شرم ناک ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سفارت کاروں سے خصوصی خطاب میں پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ یہ قابلِ قبول نہیں کہ غزہ میں بچے مسلسل مر رہے ہیں، اسپتال تباہ کیے جا رہے ہیں، ملک میں توانائی کا نیٹ ورک تباہ کیا جا رہا ہے۔
88 سالہ پوپ فرانسس نے ایک معاون کی مدد سے سفارت کاروں سے خطاب کیا، وہ بیماری کے بعد صحت یابی کی جانب گامزن نظر آئے۔
1.4 بلین کیتھولک چرچ کے ماننے والوں کی نمائندگی کرنے والے پوپ فرانسس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عمومی طور پر بین الاقوامی تنازعات پر بات نہیں کرتے۔