ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس عہدے پر بحال

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نذر عباس کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے عہدے پر بحالی کا آفس آرڈر جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عدالتی آرڈر کے باوجود بینچز اختیارات کیس سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد گریڈ 21 کے افسر سپریم کورٹ میں تعینات ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذرعباس کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں