کراچی میں نئے ٹریفک قوانین نافذ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں نئے ٹریفک قوانین نافذ کر دیئے گئے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق بھاری گاڑیوں میں سائیڈ ریلنگز، انڈر رنز، جی پی ایس اور کیمرے لازمی قرار، آئل ٹینکرز میں بفر پلیٹس لگانا لازمی، ڈرائیورز کے ڈرگ اور فٹیک ٹیسٹ ہوں گے۔

سڑکوں پر پانی گرانے والے ٹینکرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ لازمی، چین کور، لائٹس اور واضح نمبر پلیٹس ضروری قرار دی گئی ہیں۔

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کو بائیں جانب چلنے کی پابندی، خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا، ریڈ سگنل توڑنے اور غلط لین میں چلنے والوں کی اے این پی آر کیمروں سے نگرانی ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین کی دوبارہ خلاف ورزی پر 2500 روپے اضافی جرمانہ عائد کیا جائے گا، ابتدائی طور پر پانچ بڑی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہِ فیصل، خلیق الزمان روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ اور راشد منہاس روڈ پر چنگچی رکشے ممنوع قرار دیئے گئے ہیں۔

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہرمیں ٹریفک کی روانی اور حادثات میں کمی کےلیے مزید سخت پابندیاں نافذ کی جائیں گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں