ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار، لاہور میں آج بادل برسنے کی پیشگوئی
لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہی، کراچی میں گرمی میں اضافہ ہوگیا۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر قائد میں آئندہ ہفتے شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی گئی، سکھر 46،لاہور 41، راولپنڈی،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ میں 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں آج اور کل بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کردی گئی، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے الرٹ جاری کردیا، آج سے شدید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔