جنگ میں سبکی ، بھارت کی "ایکس" کو 8ہزار اکاؤنٹس بند کرنے کی سفارش
نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی سرکار کو بھارت میں بیانیے کی جنگ میں سبکی کا سامنا ہے، بھارت کی طرف سے سوشل میڈیاپلیٹ فارم''ایکس''کو ہزاروں اکاؤنٹس بند کرنےکی سفارش کی جانے لگی۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق بھارت نے مطالبہ کیا ہے کہ"ایکس" اتھارٹی8 ہزار اکاؤنٹس بند کرے، اکاؤنٹس کی بندش میں عالمی انسانی حقوق اورنیوز اداروں کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔
خبرایجنسی نے مزید یہ بھی بتایا کہ بھارت "ایکس اتھارٹی کواکاؤنٹس بند کرنے کیلئےثبوت دینےمیں ناکام رہا۔