پیپلزپارٹی کا احتجاج رنگ لے آیا، رات گئے بلاول ہاؤس کے باہر سکیورٹی اہلکار تعینات

لاہور: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کا احتجاج رنگ لے آیا ، پنجاب حکومت نے رات گئے بلاول ہاؤس کے باہر سکیورٹی اہلکار بھیج دیئے۔

پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس کو دوبارہ سکیورٹی فراہم کرکے اچھا اقدام کیا ہے، بلاول ہاؤس لاہور کی سکیورٹی واپس لئے جانے پر پیپلزپارٹی رہنماؤں نے احتجاج کیا تھا۔

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے بلاول ہاؤس لاہور کی سکیورٹی واپس لینے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول ہاؤس کی سکیورٹی کبھی بھی واپس نہیں لی گئی، سکیورٹی واپس لینے کی خبریں جھوٹ اور من گھڑت ہیں،ایسی فیک خبروں سے گریز کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں