ملک بھر میں فی تولہ سونا 3500 روپے سستا، چاندی کی قیمت بھی کم

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، فی تولہ سونا کئی ہزار روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کا فی تولہ سونا 3500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے پر آگیا، اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے کم ہو کر 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 35 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3980 ڈالر پر آگیا ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی 130 روپے کی کمی سے 5 ہزار 22 روپے کی ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 112 روپے کی کمی سے 4 ہزار 305 روپے کی ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی 47.60 ڈالر ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں