لندن: ٹرین یونین کی مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال میں مزید 3 دن کی توسیع
لندن:(دنیا نیوز) ٹرین یونین نے مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال میں مزید 3 دن کی توسیع کر دی۔
برطانوی میڈیا کے مطا بق 125میں فی گھنٹہ کی رفتار سےٹرین چلانے والے ڈرائیور کی برطرفی کے خلاف احتجاج ہوا، منیجر کے سامنے ڈرائیور کنٹرولز پر سو نے کا اعتراف کیا، مگر یونین کی طرف سے مذکورہ ڈرائیور کی حمایت کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یونین کا مؤقف تھا کہ ڈرائیور کو غیر منصفانہ طریقے سے برطرف کیا گیا جب کہ کمپنی نے جواب میں کہا کہ حفاظتی خطرے کے باعث برطرفی لازمی تھی۔
برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ ٹرین یونین نے دوسری بار 48 گھنٹے کی واک آؤٹ کا اعلان کر دیا، ہڑتال کی وجہ سے انگلینڈ کو ویلزاور سکاٹ لینڈ سے ملانے ٹرینیں رک گئیں۔
واضح رہے برطانیہ میں ہڑتال کے باعث ہزاروں مسافروں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔