آئی سی سی رینکنگ: 4 پاکستانی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری
دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی پلیئر رینکنگ جاری کر دی، شاہین آفریدی، سعود شکیل، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی درجہ بندی بہتر ہو گئی۔
آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جوروٹ پہلے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے، انگلینڈ کے ہیری بروک چوتھے نمبر موجود ہیں۔
پاکستان کے سعود شکیل 1 درجے ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے راچن رویندا 9 درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری دوسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے، پاکستان کے نعمان علی چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈر کی فہرست میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلے، جنوبی افریقا کے مارکو جانسن دوسرے اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس تیسرے نمبر پر ہیں۔
ایک روزہ بیٹر کی درجہ بندی میں بھارت کے روہت شرما پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، ڈیرل مچل تیسرے، افغانستان کے ابراہیم زدران چوتھے، شبمن گل پانچویں اور بابر اعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے بولنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے جوفرا آرچر، تیسرے نمبر پر بھارت کے کلدیپ یادیو ہیں۔
اس ددرجہ بندی میں پاکستان کے شاہین آفریدی 2 درجے کی بہتری کے بعد 19 ویں اور حارث رؤف 1 درجے بہتری کے بعد 22 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے 1 درجے ترقی کے بعد 5 ویں پوزیشن حاصل کر لی اور بولنگ میں ابرار احمد چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں صائم ایوب کا پہلا نمبر پر برقرار ہے۔