تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں جھڑپیں: 4 لاکھ باشندے نقل مکانی پر مجبور

بینکاک: (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے باعث 4 لاکھ سے زائدباشندے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تھائی وزارتِ دفاع کے ترجمان سوراسن کونگ سیری نے بتایا کہ کمبوڈیا کے ساتھ جاری سرحدی جھڑپوں کے باعث سات صوبوں میں 4 لاکھ سے زائد تھائی شہریوں کو اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

تھائی لینڈ کی سیکنڈ آرمی ایریا کمانڈ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بدھ کی صبح 5 بجے سے بریرم، سورن، سیساکت اور اُوبون راتچتھانی کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے، تاہم اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی میڈیا کے مطابق تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں تھائی سرحدی صوبوں میں 800 سے زائد سکول اور متعدد ہسپتال عارضی طور پر بند کر دیئے گئے ہیں، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان یہ سرحدی تنازع اتوار کی دوپہر دوبارہ شروع ہوا، دونوں ملک ایک دوسرے پر حملے کا آغاز کرنے کا الزام لگا رہے ہیں اور جانی نقصان کی بھی تصدیق کر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں