امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا
نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا کی سکیورٹی فورسز نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فورسز کی جانب سے قبضے میں لیے گئے تیل بردار جہاز کی شناخت اسکیپر کے نام سے ہوئی ہے، جہاز پر دہشتگرد تنظیموں کی سہولت کاری کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پکڑے گئے جہاز کا دہشتگرد تنظیموں کی مدد کرنے والے غیر قانونی شپنگ نیٹ ورک سے تعلق ہے، اس اہم ڈویلپمنٹ کو ٹرمپ کی وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ بڑھانے کی مہم تیز کرنے سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔