خوبصورت چہرہ، ہونٹ مشین گن، ٹرمپ نے کیرولائن لیوٹ کی تعریف کے پل باندھ دیئے
پنسلوینیا: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کے چہرے کو خوبصورت اور ان کے ہونٹوں کو مشین گن سے تعبیر کیا۔
— The Independent (@Independent) December 10, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب کیرولائن ٹیلی ویژن پر جاتی ہیں تو چھا جاتی ہیں، ان کے ہونٹ چھوٹی مشین گن کی طرح چلتے ہیں، ٹرمپ کاکہنا تھا کہ کیرولائن کو ٹی وی پر بولتے ہوئے کوئی خوف نہیں ہوتا اور وہ اس لئے بے خوف ہو کر بولتی ہیں کیونکہ ہماری تمام پالیسیاں بالکل درست ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیرولائن کی تعریف کرتے وقت سامعین تالیاں بجاتے رہے۔