امریکی ویزا کے حصول کیلئے درخواست گزار کی 5 سال کی سوشل میڈیا جانچ لازمی قرار
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے امریکی ویزا کی درخواست پر 5 سال کی سوشل میڈیا جانچ لازمی قرار دے دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نئے فیصلے کا اطلاق کب سے کیا جائے گا، درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو جانچا جائے گا کہ انہوں نے نے امریکا یا یہود مخالف مواد تو نہیں شیئر کر رکھا۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے دہشت گردی سے متعلق ترویج کی بھی جانچ ہوگی، امریکا آنے والوں سے اہل خانہ کی معلومات بھی پوچھی جائیں گی، ٹرمپ پہلے ہی 19 ممالک کے شہریوں پر امریکا کے دروازے بند کر چکے ہیں۔