وینزویلا کیساتھ ممکنہ جنگ خارج از امکان نہیں، تمام آپشنز میز پر ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے ساتھ ممکنہ جنگ کے امکان کو خارج نہیں کر رہے، تمام آپشنز میز پر ہیں۔

امریکی ٹی وی کو ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے قریب آئل ٹینکروں کی مزید ضبطگیاں کی جائیں گی، اس سے قبل منگل کو صدر ٹرمپ نے پابندیوں کے تحت وینزویلا سے آنے اور جانے والے آئل ٹینکرز کی ناکہ بندی کا حکم دیا تھا، جس سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ میں اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ امریکا نے حال ہی میں وینزویلا کے قریب پکڑے گئے ایک تیل بردار جہاز کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

امریکی انتظامیہ کی مہم کے نتیجے میں اب تک 28 کشتیوں پر حملے ہو چکے ہیں، جن میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ایک ڈبل ٹیپ اسٹرائیک بھی شامل ہے جسے اس وقت کانگریس کی جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

ایک فون انٹرویو میں جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس امکان کو مسترد کرتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ میں اس پر بات نہیں کرتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں