خانپور مہر کے نواحی علاقے میں مسلح افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق 3 زخمی

گھوٹکی: (دنیا نیوز) خانپور مہر کے نواحی علاقے لنڈی ٹھوڑی گاؤں شريف پتافی پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں جاں بحق افراد میں دودو پتافی، اصغر پتافی اور حضور بخش پتافی شامل ہیں جبکہ حبیب اللہ پتافی، زبیر پتافی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاع موصول ہونے پر پولیس بے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی، پولیس کے مطابق پتافی برادری کے 2 گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر تصادم ہوا، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال خانپور مہر منتقل کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں