جڑانوالہ میں 5 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
جڑانوالہ: (ویب ڈیسک) جڑانوالہ میں پانچ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
انسانیت سوز واقعہ تھانہ روڈالہ کے علاقہ چک نمبر 368 گ ب میں پیش آیا، پولیس جڑانوالہ کے مطابق سفاک ملزموں نے پانچ سالہ فضیلت کو گلا دبا کر قتل کیا اور بعد ازاں اس کی لاش مکئی کی فصل میں پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔