ڈکی بھائی کی اشیا کی سپرداری کی درخواست پر پراسیکیوٹر این سی سی آئی اے طلب

لاہور: (دنیا نیوز) سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیاء کی سپرداری کی درخواست، عدالت نے این سی سی آئی اے کے پراسیکیوٹر کو حتمی دلائل کے لیے کل طلب کرلیا۔

وکیل این سی سی آئی اے نے کہا کہ ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب چینل پر تین ویڈیوز اپ لوڈ کیں، یہ یوٹیوب چینل پر ریاست کی پراپرٹی ہے۔

این سی سی آئی اے کے وکیل نے کہا کہ ڈکی بھائی نے رولز کی خلاف ورزی کی، اس کے خلاف کارروائی کی جائے جس پر جج نے کہا کہ آپ اگر کارروائی کرنا چاہتے ہیں تو تحریری درخواست دائر کریں۔

وکیل ڈکی بھائی امرت شیخ نے کہا کہ ڈکی بھائی کا بیان حلفی موجود ہے ہم کوئی غیر قانونی چیز نہیں کریں گے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکی بھائی کی درخواست پر سماعت کی، ڈکی بھائی اپنے وکیل بیرسٹر امرت شیخ اور میاں عثمان کے ہمراہ پیش ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں