سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 3 بینچز تشکیل
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ ججز روسٹر اور کاز لسٹ کے مطابق پیر سے شروع ہونے والے آئندہ عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کے لیے تین بینچز تشکیل دے دیے گئے۔
سپریم کورٹ کی تینوں رجسٹریز اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ایک ایک بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا, اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بینچ مقدمات سنے گا۔
لاہور رجسٹری میں یکم اور دو جنوری کو جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا، کراچی رجسٹری میں جسٹس عرفان سعادت، جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عدالتی تعطیلات کے باعث آئندہ ہفتے صرف ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔