انڈر 19 سہ ملکی سیریز: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ہرا دیا
ہرارے: (دنیا نیوز) زمبابوے میں جاری انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان ایک وکٹ سے شکست دیدی۔
ہرارے میں ہونے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان کی پوری ٹیم 226 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔
گرین شرٹس نے 227 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 3 گیندوں قبل حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے حمزہ ظہور نے ناقابل شکست 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔کپتان فرحان یوسف نے 65 رنز بنائے۔
ایک موقع پر پاکستان کی 9 وکٹیں 201 رنز پر گر چکی تھیں لیکن حمزہ ظہور اور نقاب شفیق نے شاندار بلے بازی کرکے پاکستان کو فتح دلادی۔