شجاع آباد: لوڈر رکشے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق
شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد میں لوڈر رکشے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ پکی پل کے قریب پیش آیا، حادثہ تیزرفتاری کے باعث ہوا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے، ضروری کارروائی کے بعد عدنان کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ لوڈر رکشے کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی، انہوں نے کہا کہ ذمہ دار کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔