اسرائیلی بربریت تھم نہ سکی، غزہ میں حملے جاری، مزید ایک فلسطینی شہید، 10 زخمی

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی بربریت تھم نہ سکی، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ایک فلسطینی شہید، 10 زخمی ہوگئے۔

عمارتوں کے ملبے سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنگ بندی کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 415 ہوگئی، سال دو ہزار پچیس میں 29 ہزار 117 فلسطینی شہید ہوئے، شہدا کی مجموعی تعداد 71 ہزار 269 ہوگئی۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ نے غزہ کو غیر عسکری بنانے پر اتفاق کیا ہے، غزہ میں سرنگ نیٹ ورک کو تباہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس کو کم وقت دیا جائے گا، نہ ماننے پر سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں درجنوں امدادی تنظیموں پر پابندی لگانے کا اعلان بھی کیا ہے، نئی شرائط پوری نہ کرنے پر لائسنس منسوخ کی دھمکی بھی دیدی، امدادی تنظیموں نے اسرائیلی اقدام کو غزہ کیلئے تباہ کن قرار دے دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں