امریکا کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کو منظم حملے کا سامنا ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کو منظم حملے کا سامنا ہے۔
امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ اہلکار کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کے واقعے پر ترجمان وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اہلکاروں کو منظم حملوں کا سامنا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز مینی سوٹا کا مہلک واقعہ خطرناک بائیں بازو تحریک کا نتیجہ ہے، یہ خطرناک تحریک ہمارے ملک میں پھیل چکی ہے۔