دوسرا ٹی 20: شاہین سیریز نام کریں گے یا آئی لینڈرز کریں گے کم بیک؟ دونوں ٹیمیں آج ٹکرائیں گی
دمبولا: (دنیا نیوز) شاہین سیریز اپنے نام کریں گے یا آئی لینڈرز کریں گے کم بیک فیصلہ آج ہوگا۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آج ہوں گی آمنے سامنے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے دمبولا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔