حارث وحید نے دوران عمرہ والد کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ شیئر کر دیا
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار حارث وحید نے عمرے کے دوران اپنے والد کے ساتھ پیش آنے والے معجزاتی واقعے کا ذکر کیا۔
حارث وحید نے حال ہی میں اپنے والد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی جہاں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے انہوں نے اللہ کی خاص مہربانی قرار دیا، اداکار نے انسٹاگرام پر عمرے کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے والد کو ویل چیئر پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکار کے مطابق ان کے والد عمرے کی ادائیگی کے لیے ویل چیئر پر گئے تھے تاہم حیران کن طور پر وہ اپنے قدموں پر چلتے ہوئے وطن واپس لوٹے، حارث وحید نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ منظر دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور یہ سب اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت ہے جس پر وہ بے حد شکر گزار ہیں۔
ویڈیو شیئر ہوتے ہی اداکار کے چاہنے والوں اور شوبز شخصیات نے انہیں عمرے کی مبارکباد دی اور ان کے والد کی صحت و سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں۔