کوئی فضائی نظام اورشنیک ہائپر سونک میزائل کو نہیں روک سکتا: روسی صدارتی ایلچی

ماسکو: (شاہد گھمن سے) روس کے خصوصی صدارتی ایلچی کریل دمتریئیف نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس کے بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی ایسا فضائی دفاعی نظام موجود نہیں جو روس کے اورشنیک ہائپر سونک میزائل کو روک سکے۔

کریل دمتریئیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تبصرے میں کہا کہ کایا کالاس اتنی باخبر نہیں ہیں، تاہم انہیں یہ ضرور معلوم ہونا چاہئے کہ میک 10 رفتار رکھنے والے اورشنیک میزائل کے خلاف کوئی فضائی دفاع موجود نہیں۔

روسی وزارت دفاع نے تصدیق کی تھی کہ روسی افواج نے یوکرین کی اہم تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے، جس میں اورشنیک میزائل نظام بھی استعمال کیا گیا۔

وزارت دفاع کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ ماہ صدر ولادیمیر پوتن کی رہائش گاہ پر کیے گئے یوکرینی ڈرون حملے کے جواب میں کی گئی، جبکہ حملے کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں