ابھیشیک بچن نے ریئل سٹیٹ کے میدان میں قدم رکھ دیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے بالی ووڈ کے بعد اب ریئل اسٹیٹ کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

بالی ووڈ اداکار نے اپنے پرانے دوست اور فلم پروڈیوسر آنند پنڈت کے ساتھ ملکر بھارتی ریاست گجرات میں ایک بڑے رہائشی اور تجارتی منصوبے میں شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ معاہدہ دو ایسی شخصیات کو یکجا کرتا ہے جو برسوں سے ذاتی اور پیشہ ورانہ اعتماد کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں اور اب اس اعتماد کو شہری ترقیات اور رئیل اسٹیٹ کی سمت میں لے جایا جا رہا ہے۔

آنند پنڈت کے نہ صرف ابھیشک بلکہ بچن خاندان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، وہ متعدد مواقع پر بگ بی امیتابھ بچن کے لیے اپنے جذباتی اور پیشہ ورانہ احترام کا اظہار کر چکے ہیں۔

اس سے قبل وہ ابھیشیک بچن کے ساتھ او ٹی ٹی ہٹ فلم دی بگ بل میں بھی کام کر چکے ہیں۔اب ان دونوں کے درمیان رئیل اسٹیٹ کا یہ معاہدہ ان کے تعلق کو فلم سازی سے آگے کاروبار تک بھی پھیلاتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں