حیدرآباد: دو گروپوں میں تصادم، اسلحہ کا آزادانہ استعمال، 3 افراد شدید زخمی

حیدرآباد: (دنیا نیوز) تھانہ حالی روڈ کی حدود میں دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا جس میں اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائرنگ کرنے والے  افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ حالی روڈ کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان پرانا تنازع چل رہا تھا جس کے سبب دوبارہ جھگڑا ہوا، واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں