سندھ حکومت کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ فی کس دینے کا اعلان

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا پینسٹھ لاپتہ افراد کو تلاش کرنا پہلی ترجیح ہے، آگ پر مکمل قابو نہیں پایا گیا، غلطیوں کو درست کرنے کیلئے انکوائری کریں گے، متاثرین کی بحالی کیلئے کمیٹی بنا دی، جن کی غلطی ہوئی انہیں سزائیں دیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ متاثرہ عمارت میں بارہ سو کے قریب دکانیں تھیں، جن کا کاروبار تباہ ہوگیا انہیں پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے، کوشش ہے متاثرہ تاجروں کو فوری طور پر کوئی جگہ دی جا سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ میں لوگوں کے سامنے جوابدہ ہوں، سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں