گوجرہ: قریبی رشتہ داروں نے 9 سالہ بچہ اغوا کرکے قتل کر دیا، ملزم گرفتار
گوجرہ: (دنیا نیوز) قریبی رشتہ داروں نے 9 سالہ بچہ اغوا کرکے قتل کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ قریبی رشتہ داروں سفاک ملک ذوالقرنین رضا اور اقبال نے 5 روز قبل ابوبکر کو اغوا کیا تھا، گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر نعش سیم نالہ کے قریب سے برآمد کر لی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی، افسوسناک واقعہ تھانہ نواں لاہور کے علاقے 339 ج ب میں پیش آیا۔
کمسن مقتول ابوبکر کے اغوا کے بعد قتل کے واقعہ سے علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی اور لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔