منیا پولیس کا فائرنگ کا واقعہ ویک اپ کال ہے، باراک اوباما، مشعل اوباما
واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ منیا پولیس کا فائرنگ کا واقعہ ویک اپ کال ہے۔
سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما واقعہ پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں لوگ وفاقی ایجنٹس کے رویئے پر غصے میں ہیں، آئی سی ای اہلکار شہریوں کو ہراساں کر رہے اور ڈرا رہے ہیں۔
سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ صورتحال بہتر کرنے کے بجائے مزید بگاڑ رہی ہے، وفاقی ایجنٹس کے حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔
سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما نے واقعہ پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی بنیادی قومی اقدار پر حملہ ہو رہا ہے۔