امریکا کی 14 ریاستیں شدید سردی اور طوفان کی لپیٹ میں، 38 افراد ہلاک

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا کی 14 ریاستیں اس وقت شدید سردی اور طوفان کی لپیٹ میں ہیں جہاں مختلف مقامات پر اب تک 38 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زیادہ تر اموات ہائیپو تھرمیا اور دل کا دورہ پڑنے سے ہوئیں، میئر نیویارک ظہران محمدانی نے بتایا کہ 10 افراد کی اموات نیویارک میں ہوئی ہیں، جبکہ 500 سے زائد بے گھر افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت یکم فروری تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے پیشں نظر 200 ملین شہریوں کیلئے وارننگ جاری کر دی گئی ہے، ماہرین موسمیات نے مشرقی امریکا میں اس ہفتے کے آخر میں نیا طوفان آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں