امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سفید فام شخص نے سپرے کر دیا، ملزم گرفتار
منیا پولس: (دنیا نیوز) ڈیموکریٹس سے تعلق رکھنے والی امریکا کی معروف رکن کانگریس الہان عمر پر ایک سفید فام ملزم نے دوران خطاب سپرے کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر اس اچانک حملے میں محفوظ رہیں، سپرے منیاپولس میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا گیا۔
سکیورٹی اہلکار نے سپرے کرنے والے سفید فام ملزم کو حراست میں لے لیا، بعدازاں الہان عمر نے ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اکثر و بیشتر رکن کانگریس الہان عمر پر تنقید کرتے رہے ہیں۔