لاہور کے علاقہ گجومتہ میں گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی

لاہور: (دنیا نیوز) بسنت سے پہلے ہی بسنت کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، قاتل ڈور شہریوں کی گردنیں کاٹنے لگی۔

کاہنہ میں گجومتہ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی ہوگیا، نوجوان فیصل موٹرسائیکل پر جا رہا تھا، گلے پر ڈور پھرنے زخمی ہوا۔

ریسکیو ٹیم نے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا، ہسپتال ذرائع نے بتایاکہ زخمی نوجوان کو گردن پر 14 ٹانکے لگے، حالت خطرے سے باہر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں