قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچ گئی
کولمبو: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئی۔
پاکستان ٹیم کل آرام کرے گی اور 4 فروری کو پاکستان اور آئر لینڈ کے مابین وارم اپ میچ کھیلا جائےگا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائےگا، پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز، امریکا ہیں۔
گروپ اے میں موجود پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 7 فروری سے نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرےگی جب کہ اس کا دوسرا امتحان 10 فروری کو امریکا کے خلاف میچ سے ہے۔
قومی ٹیم کا 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ شیڈول تھا، تاہم اب حکومتی اعلان کے بعد قومی ٹیم یہ میچ نہیں کھیلےگی۔
گروپ اے میں پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف 18 فروری کو کھیلےگی۔