بہاولنگر: سابق پولیس انسپکٹر کا ساتھی سمیت گھر میں گھس کر مطلقہ بیوی اور ساس پر تشدد
بہاولنگر: (دنیا نیوز) سابق پولیس انسپکٹر نے ساتھی کے ہمراہ گھر میں گھس کر مطلقہ بیوی اور ساس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لے لیا جس کے بعد خاتون کی مدعیت میں ملزم غلام نبی اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملزم نے دورانِ سروس 5 سال قبل خاتون سے شادی کی تھی، بعد ازاں ناچاقی کے باعث دونوں میں طلاق ہو گئی تھی، ملزم گزشتہ دنوں ہی محکمہ پولیس سے بطور انسپکٹر ریٹائر ہوا۔
پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا شریک جرم ساتھی تاحال فرار ہے، پولیس کی جانب سے فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔