جوا ایپس کی تشہیر: عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور: (محمد اشفاق) جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے مقدمہ میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پرعدالت نے ملزم عروب جتوئی کی حاضری معافی منظور کرتے ہوئے 11 فروری تک توسیع کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کی سماعت کی، ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پرعدالت میں پیش ہونا تھا تاہم این سی سی آئی اے نے عروب جتوئی کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
دوران سماعت عروب جتوئی کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی اور عدالت کو بتایا گیا کہ عروب جتوئی بیمار ہیں لہذا حاضری معافی منظور کی جائے۔
عدالت نے عروب جتوئی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت 11 فروری تک توسیع کردی۔