پی ایس ایل 11: گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو 155 رنز کا ہدف
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈ ایٹرز نے پشاور زلمی نے کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 154 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، حسن نواز 37 اور رائلی روسو 26 رنز بناکر نمایاں رہے، خواجہ نافع نے 20 اور کپتان سعود شکیل نے 16 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد باسط نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔