او جی ڈی سی کے باراگزئی ایکس-01 کنویں سے کمرشل پیداوار کا افتتاح
اسلام آباد: (دنیا نیوز) توانائی کے حوالے سے پاکستان کے لیے خوشخبری، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے او جی ڈی سی کے باراگزئی ایکس-01 کنویں سے کمرشل پیداوار کا افتتاح کر دیا۔
او جی ڈی سی نے نَشپا بلاک کے براگزئی ایکس-1 کنویں سے تیل و گیس کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت کا سنگ میل حاصل کر لیا، یہ کامیابی ملکی توانائی سکیورٹی کے لیے اہم سنگ میل ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ اس منصوبہ سے سالانہ 329 ملین ڈالر زرمبادلہ بچانے میں مدد ملے گی، نئی دریافتوں سے ملکی ذخائر میں اضافہ اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا۔
ترجمان او جی ڈی سی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ہونے والی تیل و گیس کی دریافتوں کو پاکستان کی بڑی ایکسپلوریشن کامیابی قرار دیا۔
او جی ڈی سی اعلامیہ کے مطابق باراگزئی کنویں کی مجموعی پیداوار یومیہ 15000 بیرل تیل اور 45 ملین مکعب سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس تک پہنچ گئی ہے۔
مستقبل میں پیداوار 25,000 بیرل یومیہ اور 60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس تک بڑھنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ او جی ڈی سی کی تیل و گیس کی بڑی دریافت توانائی بحران میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔